بورڈ آف ڈائریکٹرز
جناب محمد بشیرچیئر مین
جناب محمد بشیر گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ میں1982میں بطور ڈائریکٹر شامل ہوئے۔وہ چارٹرانسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ(CIMA-UK)کے رکن بھی ہیں۔
جناب محمد بشیر کوٹیکسٹائل کی صنعت کاوسیع تجربہ ہے ۔ وہ گل احمد ٹیکسٹائل ملزلمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے موجودہ چیئرمین ہیں ۔وہ مندرجہ ذیل کمپنی کے بورڈ ز میں بھی اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔
- پاکستان بزنس کونسل
- گل احمد انرجی لمیٹڈ
- حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ
- جی ٹی ایم یورپ لمیٹڈ۔ (UK)
- گل احمد انٹرنیشنل لمیٹڈ (FZC)۔UAE
- جی ۔ٹی ۔ایم یوایس اے کارپوریشن ۔یوایس اے
- حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن
- ایجوکیشن فنڈ برائے سندھ
- گل احمد ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ
- گل احمد پاور کمپنی (پرائیوٹ)لمیٹڈ
- گل احمد رینیو ایبل انرجی (پرائیوٹ)لمیٹڈ
آپ اس وقت مندرجہ ذیل سرکاری، ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور قونصلر عہدوں پر اعزاز ی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
- چیئرمین (کاروبار کے پیمانے میں آسانی پرپاکستان کی ریٹنگ بہتربنانے کی کمیٹی )
- اعزازی قونصل جنرل آف سویڈن کراچی
- رکن سی پی ایل سی ایڈوائزری بورڈ حکومت سندھ 2010
- رکن پاکستان فرانس بزنس کونسل
- رکن پاکستان جرمنی بزنس کونسل
- رکن ٹیکس ریفارم کمیشن وزارتِ خزانہ
- رکن ٹیکس ایڈوائزری کونسل ایف بی آر
آپ اس سے قبل مندرجہ زیل اداروں میں اعزازی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
- چیئرمین پاکستان بزنس کونسل (2014 – 2015)
- وائس چیئرمین پاکستان بزنس کونسل (2013 – 2014)
- صدر انٹرنیشنل ٹیکسٹائل مینوفیکچرزفیڈریشن (ITMF) (2010-2012)
- نائب صدرانٹرنیشنل ٹیکسٹائل مینوفیچرز فیڈریشن (ITMF) (2008-2010)
- فاؤنڈر ٹرسٹی فیلوشپ فنڈ فارپاکستان سال2013تک
- ممبر ایڈوائزری کمیٹی فیڈرل ٹیکس محتسب،گورنمنٹ آف پاکستان (2011 – 2014)
- ممبر اکنامک ایڈوائزری کونسل گورنمنٹ آف پاکستان (2001- 2003 / 2008 – 2013)
- ممبر ایکسپورٹ پروموشن بیوروگورنمنٹ آف پاکستان (2002 – 2007 / 1995 – 1997)
- رکن قومی حکمتِ عملی برائے ٹیکسٹائل (2006 – 2007)
- چیئرمین پاکستان برطانیہ مشاورتی کونسل (2002 – 2005)
- چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (1989 – 1990)
- وائس چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (1982 – 1985)
- چیئرمین پاکستان سوئس ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کمیٹی (1981 – 2000)
- گورننگ بورڈ پاکستان ڈیزائن انسٹیٹیوٹ (1981 – 2000)
آپ کی خدمات کے اعتراف میں صدرِ پاکستان کی جانب سے سال 2006 میں ستارۂ امتیاز دیا گیا اور جسٹس آف پیس سے بھی نوازاگیا۔
جناب زین بشیروائس چیئرمین
جناب زین بشیر نے مئی ۱۹۹۷ء میں بورڈ میں شمولیت اختیارکی۔آپ کمپنی کے وائس چیئرمین اور پاکستان انسٹیوٹ آف کارپوریٹ گورنینس کے مصدقہ ڈائریکٹر ہیں۔ آپ لانڈھی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورمینجمنٹ کمپنی کے بورڈ میں ہیں اور لانڈھی انڈسٹریل ایریاکے بنیادی ڈھانچے کوبڑھانے میں اہم کر دار ادا کیا ہے۔ آپ ۲۰۰۹ء-۲۰۱۰ء میں تجارت اورصنعت کے لانڈھی ایسوسی ایشن کے چیئرمین رہے ۔ آپ ۲۰۱۲ء-۲۰۱۳ء میں پاکستان بیڈویئر ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین رہے ۔فی الوقت آپ سال ۲۰۱۵ء-۲۰۱۶ء کے لیے لانڈھی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر بھی ہیں۔
ٹیکسٹائل کے شعبے سے گہری وابستگی کے سبب آپ انڈسٹری کا وسیع تجربہ اور معلومات رکھتے ہیں۔جناب محمد زکی بشیرچیف ایگزیکیٹو آفیسر
جناب محمد ذکی بشیر نے مارچ ۲۰۰۸ء میں بورڈ میں شمولیت اختیارکی۔ وہ گل احمد ٹیکسٹائل ملزلمیٹڈ کے موجودہ سربراہ ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی کاروبار کے موضوع میں ریجنٹ بزنس اسکول (یوکے)سے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی ۔آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (PICG)کی جانب سے مصدقہ ڈائریکٹر ہیں۔
آپ نے اپنی بے پناہ معلومات کے ساتھ کمپنی کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے ۔
جناب زید بشیر
جناب زیاد بشیر فروری ۱۹۹۹ء سے بورڈ میں شامل ہیں۔آپ نے بیب سن کالج (امریکہ )سے انٹریپرینیوریل اسٹڈیز میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کو ٹیکسٹائل سیکٹرکا جامع تجربہ ہے اورکمپنی کے مختلف ترقیاتی اورآپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔
آپ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے بھی وابستہ ہیں اورکمپنی کے آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی میں اہم کردار اداکیاہے ۔ آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) کی جانب سے مصدقہ ڈائریکٹر ہیں۔
آپ نے کچھ سالوں کے دوران صنعت وتجارت کی لانڈھی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے طورپر اورآل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی منیجنگ کمیٹی کے بورڈ میں خدمات انجام دیں ہیں۔آپ نے ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن (وائی پی او) پاکستان کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں ہیں۔آپ فی الوقت پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جناب احسان اے ملک
جناب احسان اے ملک نے جون۲۰۱۶ میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور آزاد نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی ہے۔ آپ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئ سی جی) کی جانب سے مصدقہ ڈائریکٹر ہیں۔آپ فی الوقت پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔1پستمبر ۲۰۰۶ سے ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۴تک یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔اس سے قبل ، آپ یونی لیور سری لنکا لمیٹڈ کے چیئرمین اور سی ای اوبھی رہ چکے ہیں۔ آپ کی گزشتہ بین الاقوامی تقرریوں میں شامل ہیں: مصر ،لبنان،اردن،شام اور سوڈان میں یونی لیور کاریجنل بزنس اور اس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ میں یونی لیور کے ہیڈ آفس میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔آپ ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ، IGIلائف انشورنس لمیٹڈ اور نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں۔
جناب احسان اے ملک انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، انگلینڈ اور ویلز کے فیلو اور وارہٹن اور ہارورڈ بزنس اسکولز کے طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔
مسز زیبہ انصارآزاد نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر
مسز زیبہ انصار کو نجی اور کارپوریٹ بینکنگ کا 28 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات اور شماریات میں بیچلرز کیا اور اس کے بعد انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے مارکیٹنگ اور فنانس میں ایم بی اے کی سند مکمل کی۔ ایک بینکر کی حیثیت سے اپنے کیریئر میں انہوں نے ڈوئچے بینک اے جی کے ساتھ منیجر کارپوریٹ بینکنگ ڈیپارٹمنٹ اور فیصل بینک کے بطور سینئر نائب صدر اور کارپوریٹ ہیڈ ساؤتھ کام کیا۔
اس کے بعد وہ یوبی ایل میں ایگزیکٹو نائب صدر اور ریجنل کارپوریٹ ہیڈ ساؤتھ کی حیثیت سے شامل ہوگئیں اور 10 سال تک اس عہدے پر برقرار رہیں۔
ان کی حالیہ پیشہ ورانہ مصروفیت بینک کے ساتھ بطور گروپ ہیڈ کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ تھی جہاں انہوں نے 2017 تک کام کیا۔ وہ31 مارچ 2020 کو آزاد ڈائریکٹر کے طور پر منتخب ہوئ۔ وہ چیراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر بھی ہیں۔