کاروباری سرگرمیاں
تمام عملوں کی کارکردگی میں معیار اور خدمت میں برتری کا مظاہرہ گل احمد کی علامت ہے۔ گل احمد مضبوطی سے اپنی اعلٰی کاروباری اقدار کے ساتھ مصنوعات بنانے اور فروخت کرنے میں سرگرم ہے.
مینوفیکچرنگ ونگ گل احمد کی کارروائیوں میں ایک اہم اتحادی ہے.مینوفیکچرنگ سائکل جس میں کٹائی، بنائی ، تیاری، ڈیزائننگ اور سلائی شامل ہے، اس کا نتیجہ ایک ایسی پراڈکٹ ہےجو کہ صارفین کی ضرویات کے لیے انتہائی موزوں ہے-
خوردہ محاذ پر آئیڈیاز بائے گل احمد کپڑے سے لے کر سلا ہوا لباس، گھریلو اشیاء سے لے کر کپڑوں تک کی وسعت پیش کرتا ہے ۔ یہ نہ صرف فیشن میں بڑی قدر فراہم کرتا ہے بلکہ مختلف متنوع مصنوعات کے ذریعے مختلف گاہکوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے ۔ یہ ایک مکمل اور پر لطف خوردہ تجربے کی نمائندگی کرتاہے۔اس کے نتیجےمیں میں اپنے قیام ۲۰۰۰ء سے لے کر اب تک 40 اسٹورز تک اس کا سلسلہ پھیل چکا ہے۔
جائز بزنس
کمپنی کی اصولی کاروباری سرگرمی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی فروخت ہے۔ کمپنی کے دیگر جائز کاروباری سرگرمیوں کی تفصیلات میمو رینڈم آف دی ایسوسی ایشن آف دی کمپنی میں بطور شق موجودہیں۔