مسز زیبہ انصار کو نجی اور کارپوریٹ بینکنگ کا 28 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات اور شماریات میں بیچلرز کیا اور اس کے بعد انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے مارکیٹنگ اور فنانس میں ایم بی اے کی سند مکمل کی۔ ایک بینکر کی حیثیت سے اپنے کیریئر میں انہوں نے ڈوئچے بینک اے جی کے ساتھ منیجر کارپوریٹ بینکنگ ڈیپارٹمنٹ اور فیصل بینک کے بطور سینئر نائب صدر اور کارپوریٹ ہیڈ ساؤتھ کام کیا۔
اس کے بعد وہ یوبی ایل میں ایگزیکٹو نائب صدر اور ریجنل کارپوریٹ ہیڈ ساؤتھ کی حیثیت سے شامل ہوگئیں اور 10 سال تک اس عہدے پر برقرار رہیں۔
ان کی حالیہ پیشہ ورانہ مصروفیت بینک کے ساتھ بطور گروپ ہیڈ کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ تھی جہاں انہوں نے 2017 تک کام کیا۔ وہ31 مارچ 2020 کو آزاد ڈائریکٹر کے طور پر منتخب ہوئ۔ وہ چیراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر بھی ہیں۔