ڈاکٹر امجد وحیدنے ۳۱ مارچ، ۲۰۱۱ء کوایک آزاد نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طورپر بورڈ میں شمولیت اختیارکی۔آپ نے جنوبی ایلی نوائز یونیورسٹی (امریکہ)سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی فیلڈ میں انویسٹمنٹ اور فنانس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور اس کے ساتھ ساتھ آپ چارٹرڈ مالیاتی تجزیہ کار بھی ہیں۔آغاز سے ہی آپ این بی پی فلرٹن ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (این اے ایف اے) کے سی ای اوہیں، جو کہ نیشنل بینک آف پاکستان کی ذیلی کمپنی ہے اور اسے فلرٹن فنڈ مینجمنٹ کمپنی ، سنگاپور کا باہمی اشتراک حاصل بطور پارٹنر حاصل ہے۔(این اے ایف اے) فی الوقت تقریباً ۶۳ ارب مالیت کے ۱۵ میوچل فنڈز،دوپنشن فنڈزاور کئی مشاورتی اداروں کا انتظام سنبھال رہی ہے ۔
(این اے ایف اے) میں شمولیت سے قبل ڈاکٹر امجدوحید ریاض بینک سعودی عرب میں ایکویٹی میوچل فنڈ کے سربراہ تھے ۔جہاں آپ نے تقریباً پانچ سال تک 7.5 ارب امریکی ڈالر کے مالیت کے 22 میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کو منظم کیا۔آپ اس سے قبل کئی سالوں تک FC-ABN AMRO کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور این آئی ٹی کے ایسیٹ مینجمنٹ کے سربراہ تھے ۔پاکستان واپس آنے سے پہلے ڈاکٹرامجد وحید ٹینینسی اسٹیٹ یونیورسٹی (امریکہ ) میں اسسٹنٹ پروفیسر فنانس تھے ۔ بینکاری،مالیاتی اورمالی انتظام پرآپ کے تحریر کردہ کئی مضامین دنیا کے معروف جرنلز جیسے جرنل آف بینکنگ اینڈ فنانس اور فنانشیل مینجمنٹ میں شائع ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر امجد وحید نے متعدد کمپنیوں کے بورڈ میں خدمات انجام دیں ہیں۔جن میں سیمنس (پاکستان) انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ ،نشاط ملز لمیٹڈ، PICIC ،عسکر ی بینک لمیٹڈ، ملت ٹریکٹرلمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈ،پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ، پارک ڈیوس اینڈ کمپنی لمیٹڈ، ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ ، اٹلس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ،باٹا پاکستان لمیٹڈ اور مہران شوگر ملز لمیٹڈ شامل ہیں۔
ڈاکٹرامجد وحید سال ۲۰۱۳ء-۲۰۱۴ء کے لئے(ایم یو ایف اے پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین کے طورپر منتخب کیے گئے۔
ڈاکٹر امجد وحید پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریشن گورننس (PICG) کی جانب سے مصدقہ ڈائریکٹر ہیں۔