جناب احسان اے ملک نے جون۲۰۱۶ میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور آزاد نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی ہے۔ آپ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئ سی جی) کی جانب سے مصدقہ ڈائریکٹر ہیں۔آپ فی الوقت پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔1پستمبر ۲۰۰۶ سے ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۴تک یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔اس سے قبل ، آپ یونی لیور سری لنکا لمیٹڈ کے چیئرمین اور سی ای اوبھی رہ چکے ہیں۔ آپ کی گزشتہ بین الاقوامی تقرریوں میں شامل ہیں: مصر ،لبنان،اردن،شام اور سوڈان میں یونی لیور کاریجنل بزنس اور اس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ میں یونی لیور کے ہیڈ آفس میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔آپ ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ، IGIلائف انشورنس لمیٹڈ اور نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں۔
جناب احسان اے ملک انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، انگلینڈ اور ویلز کے فیلو اور وارہٹن اور ہارورڈ بزنس اسکولز کے طالب علم بھی رہ چکے ہیں۔