جناب زین بشیر

جناب زین بشیر نے مئی ۱۹۹۷ء میں بورڈ میں شمولیت اختیارکی۔آپ کمپنی کے وائس چیئرمین اور پاکستان انسٹیوٹ آف کارپوریٹ گورنینس کے مصدقہ ڈائریکٹر ہیں۔ آپ لانڈھی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورمینجمنٹ کمپنی کے بورڈ میں ہیں اور لانڈھی انڈسٹریل ایریاکے بنیادی ڈھانچے کوبڑھانے میں اہم کر دار ادا کیا ہے۔ آپ ۲۰۰۹ء-۲۰۱۰ء میں تجارت اورصنعت کے لانڈھی ایسوسی ایشن کے چیئرمین رہے ۔ آپ ۲۰۱۲ء-۲۰۱۳ء میں پاکستان بیڈویئر ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین رہے ۔فی الوقت آپ سال ۲۰۱۵ء-۲۰۱۶ء کے لیے لانڈھی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر بھی ہیں۔
ٹیکسٹائل کے شعبے سے گہری وابستگی کے سبب آپ انڈسٹری کا وسیع تجربہ اور معلومات رکھتے ہیں۔