جناب زید بشیر

جناب زیاد بشیر فروری ۱۹۹۹ء سے بورڈ میں شامل ہیں۔آپ نے بیب سن کالج (امریکہ )سے انٹریپرینیوریل اسٹڈیز میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کو ٹیکسٹائل سیکٹرکا جامع تجربہ ہے اورکمپنی کے مختلف ترقیاتی اورآپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔

آپ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے بھی وابستہ ہیں اورکمپنی کے آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی میں اہم کردار اداکیاہے ۔ آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) کی جانب سے مصدقہ ڈائریکٹر ہیں۔

آپ نے کچھ سالوں کے دوران صنعت وتجارت کی لانڈھی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے طورپر اورآل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی منیجنگ کمیٹی کے بورڈ میں خدمات انجام دیں ہیں۔آپ نے ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن (وائی پی او) پاکستان کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں ہیں۔آپ فی الوقت پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔