کوالٹی کنٹرول

کوالٹی کنٹرول ایسا عمل ہے جس میں تیاری میں شامل تمام عناصر کو معیاری سطح کی ضروریات سے ہم آہنگ ہونے کیلئے جانچ کیا جاتا ہے۔ ٹیکسٹائل کے میدان میں، پروسیسنگ لیبارٹری ایک مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ایک معیاری مصنوعات کی پیداوار کیلئے بنیادی خدمت انجام دیتی ہے۔

گل احمد کے پاس بہترین ٹیکسٹائل لیبارٹریز ہیں جو کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی اور انتہائی ما ہرافراد سے لیس ہیں۔ اس کی ایک وسیع کام کی رینج خام مال کی جانچ سے تیار مصنوعات کی تشخیص تک صارفین کی خصوصیت کے مطابق پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کوالٹی کنٹرول کے ایک حصہ کی حیثیت سے آن لائن چیکنگ ، پروسیسنگ لیبارٹریز پروسیسنگ یونٹ کو پیداوارکے ہر اسٹیج پر تعاون کرنے اور کنٹرول کرنے کیلئے اچھی طرح سے تیار ہیں۔ معیار میں مستقل بہتری کیلئے آخری مصنوعات تک، تحقیق اور ترقی بھی لیبارٹری میں کی جاتی ہے۔

کوالٹی پالیسی

گل احمد بہترین معیار کے زیر انتظام کمپنیوں میں سے ایک جو کہ اپنے اندرونی اور بیرونی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں کی حیثیت سے اپنی پوزیشن بر قرار رکھنا چاہتا ہے۔ گل احمد کی ثقافت ملازم کی شرکت اور عمومی مسلسل بہتری کے حصول کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے عمل پر زور دیتا ہے۔ معیاری نظام کی بہتری کیلئے کوششیں، معیار کے آئی ایس او ۹۰۰۰ سیریز کے رہنما اصولوں پر مبنی، بہتری کی جانب گامزن ہے